ریاست کا بجٹ نااُمیدی سے بھراہواہے:نذیراحمد

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔وزیر اعلیٰ سدرامیانے کرناٹک کا جو بجٹ پیش کیاگیاہے وہ بجٹ نااُمیدیوں سے بھراہواہے،بجٹ میں پیش کئے گئے منصوبے پوری طرح سے ریاست کو قرض کومبتلاکرنے کے برابرہے۔اس بات کااظہار عام آدمی پارٹی کے ضلعی جنرل سکریٹری نذیراحمدنے کیا ہے ۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ کا بجٹ ریاست کی عوام کیلئے مثبت نہیں ہے ، اب بھی ریاستی حکومت گیارنٹیوں کو ہی گنا رہی ہے ، اقتدارمیں آئے ہوئے دس ماہ گذرچکے ہیں،لیکن اب تک صدفیصد گیارنٹیاں مستحق افرادتک نہیں پہنچی ہیں۔کے ایس آر ٹی سی ملازمین کو تنخواہ دینےا ورتنخواہ بڑھانے کیلئے حکومت کے پاس پیسے نہیں ہیں،کے ایس آر ٹی سی ملازمین تنخواہوں کو پانے میں پریشانی اٹھارہے ہیں ۔ ریاست میں147 کلومیٹر وائٹ ٹاپنگ کیلئے1700 کروڑ روپئے منظورکئے گئے ہیں،ا س سے بڑے پیمانے پر بدعنوانی ہورہی ہے۔خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں اب بھی لوگ پریشان ہیں،ان کیلئے مستقل حل نکالانہیں گیاہے،جملہ طورپر ریاست کا بجٹ اطمینان بخش نہیں ہے۔پریس کانفرنس میں پارٹی کے ہریش،منجو، نائیڈو،لنگاراجو،تبریز وغیرہ موجودتھے۔