اسرائیل رمضان میں فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخلے کی اجازت دے: واشنگٹن

انٹرنیشنل نیوز سلائیڈر
 ؔؔواشنگٹن:۔امریکہ نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ مغربی کنارے سے آنے والے نمازیوں کو رمضان کے مہینے کے دوران بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ تک رسائی کی اجازت دے۔امریکہ کی طرف سے یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل کے انتہا پسند وزیر ایتمار بن گویرنے کہا ہے کہ فلسطینیوں رمضان کے دوران مسجد اقصیٰ میں داخلے سے روکا جائے۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھو ملر نے مسجد اقصیٰ کے یہودی نام کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسرائیل سے رمضان کے مہینے کے دوران پرامن عبادت گذاروں کے لیے (جبل ہیکل) تک رسائی کی سہولت فراہم کرنے پر زور دیتے ہیں رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ نہ صرف صحیح کام ہے اور اس کا تعلق نہ صرف لوگوں کو مذہبی آزادی دینے سے ہے جس کے وہ مستحق ہیں اور انہیں اس کا حق ہے بلکہ اسرائیل کی سلامتی کے لیے یہ براہ راست ایک اہم مسئلہ بھی ہے۔ملر نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ تک رسائی روکنا مغربی کنارے اور خطے میں تناؤ کو بڑھانے کے لیے اسرائیل کے سکیورٹی کے مفاد میں نہیں ہے۔اسرائیل رمضان المبارک کے مہینے کے دوران مسجد الاقصی کے لیے عبادت گذاروں کے بہاؤ کے انتظام کے طریقوں کا جائزہ لیا ہے۔ رمضان کا مہینہ 10 یا 11 مارچ کو شروع ہوگا۔ یہ رمضان ایک ایسے وقت میں آ رہا ہے جب سات اکتوبر کے بعد حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ جاری ہے۔