بنگلور:۔قرض داری ، مالی مشکلات اور معاشی بدحالی کے سبب ریاست کے بلاری اور یادگیری میں اجتماعی خودکشی کی وارداتیں پیش آئی ہیں۔ یادگیر ضلع کے شاہ پور تعلقہ کے دور ن ہلی دیہات میں ایک شخص نے اپنے بیوی بچوں سمیت خود کشی کرلی ہے۔ بھیمارایا سرپورہ(45) شانتماسرپورا(36) سومترا(12) سری دیوی (13) شیوراجو(9) لکشمی (4)نے یہاں کے تالاب میں کود کر خود کشی کی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ بھیمارایا سرپورہ پر بڑے پیمانے پر قرض تھا اوروہ قرض کی ادائیگی سے خوف زدہ ہوکر خود کشی کی ہے۔ اس سلسلے میں شاہ پور کرائم پی ایس آئی شام سندرنے بتایا کہ معاملے کو درج کرتے ہوئے تحقیقات کررہے ہیں۔ دوسری واردات بلاری ضلع میں پیش آئی ہے جہاں پر سنیتا نامی خاتون نے اپنے بچوں کے ساتھ خود کشی کی ہے۔ مالی بدحالی و گھریلو پریشانیوں کے سبب سنیتا سدھپا نامی (25) نے اپنے دو کم سن بچے یشونت (4) سانوی(3) کے ساتھ گھر کے احاطے میں موجود پانی کی ٹنکی میں کود کر خود کشی کی ہے۔ کول بازار پولیس تھانے کے حدود میں پیش آئے اس واقع کو پولیس نے درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کی ہے۔ واضح ہوکہ ان لاک کے بعدمختلف علاقوں میں مالی مشکلات سے متاثر افراد کی جانب سے خودکشیاں کرنے کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا ہے۔
