شیموگہ:اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو اس وقت زیر تعمیر شیموگہ ایئرپورٹ کو بین الاقوامی معیارکے طور پر تعمیر کیاجائیگا،جس کے تحت شیموگہ ائیر پورٹ کو کرناٹک کا تیسرا سب سے بڑااوربین الاقوامی ائیر پورٹ کا درجہ ملنے کے ممکنہ امکانات ہیں۔ موجودہ ریاست میں بھی بنگلوراورمنگلور میں بین الاقوامی ہوائی اڈےقائم کئے گئےہیں۔ بنگلورکے کیمپے گوڑا ہوائی اڈہ ریاست کاسب سے بڑا ایئر پورٹ ہے۔ فی الحال زیر تعمیرشیموگہ ہوائی اڈ ہ،ریاست کا تیسرا سب سے بڑا ائیر پورٹ بن سکتا ہے ۔ وسط کرناٹک سمیت فضائی خدمات کی توسیع کو مدنظر رکھتے ہوئے ، بین الاقوامی ایئر پورٹ کی تعمیر کیلئے تمام ضروری سہولیات شیموگہ ایئر پورٹ کو فراہم کی جارہی ہیں ۔ اسی کے مطابق موجودہ 100کروڑ کی لاگت پر کام کیا جارہا ہے۔رن وے میں توسیع کی جارہی ہے، بڑے طیارے (ہوائی بسیں)لینڈنگ کیلئےاجازت دی جائیگی۔رن وے میں توسیع کے بعد دوسرے اضافی کاموں کوانجام دینے کیلئے درکار جگہ کی دستیابی کے انتظامات ہوچکے ہیں۔جنوبی ہندوستان میں پہلاسی آر پی ایف یونٹ بھدراوتی تعلقے میں پہلے ہی شروع کیا گیا ہے، وسط کرناٹکا کے علاقے میں کہیں بھی ایک منظم ومستحکم ایئر پورٹ کی سہولیات نہیں ہیں۔ تحفظ اور حفاظتی نظریات سے بھی شیموگہ شہر ایک عمدہ مقام ہے۔ ان تمام نکات کو مدے نظررکھتے ہوئے شیموگہ ایئر پورٹ کو انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی طرز پر ریاستی حکومت نے ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ شیموگہ ایئر پورٹ کی تعمیرجملہ 384 کروڑ کی لاگت پر کی جارہی ہے۔ پہلے مرحلے میں 220 کروڑ ، دوسرے مرحلے میں 154کروڑ کی لاگت پر ریاستی حکومت نے منظوری دی تھی۔ پیکیج 1 کے مطابق رن وے، کمپائونڈکی تعمیر، زمینی سطح کو یکساں کرنے،راستے کی ترقی وغیرہ شامل کی گئی ہے۔ دوسرے مرحلے میں مسافروں کیلئے ٹریمنل، اے ٹی سی بلڈنگ، دو الیکٹریکل سب اسٹیشن، فائر اسٹیشن، 9 واچ ٹاور، واٹرٹینک، پمپ ہائوس، کولنگ پٹ ، الیکٹرک، سویل سمیت دیگر کام انجام دئے جارہے ہیں۔
