ایک باپ کی اپنے بیٹےکیلئے نصیحتیں!!!

مضامین

از:.۔ایم اے ایم جاویدشیموگہ,9964950950

٭پولیس والے کے ساتھ نہ دوستی کرنا نہ دشمنی۔
٭اپنی بیوی کو یہ راز کبھی مت بتانا کہ آپ کے پاس کتنے پیسے ہیں۔٭اس شخص سے دور رہنا جو اونچے لہجے میں بات کرتا ہو۔
اپنے دکھ لوگوں کے سامنے بیان مت کرنا ورنہ وہآپ کو کمزور سمجھیں گے اورآپ کو نقصان پہنچاتے رہیں گے ۔
٭جاہل جب آپ سے بات کر رہے ہیں تو اتنی تیزی سے وہاں سے نکل جانا جتنی تیزی سے ایک بندوق سے گولی نکلتی ہے۔
اس شخص سے کبھی دوستی مت توڑنا جو ہر غلطی کے بعدآپ سے معافی مانگے۔٭پرانے کپڑے پہننے والوں کو کبھی نیچی نگاہ سے نہ دیکھنا۔
ماں باپ اگر سو بار بھی غلط مشورہ دے ان سے کبھی بھی زور سے بات مت کرنا ۔٭غریب لوگوں کو اپنا دوست بنانا۔
اس شخص کو کبھی بھی اپنا راز مت بتانا جو آپ کے سامنے لوگوں کے راز کھولتا ہو۔٭زندگی میں سکون چاہتے ہو تو دل میں ارمان کم رکھنا۔٭سفر کا مزہ لینا ہو تو ساتھ میں سامان کم رکھنا۔
کسی کی مجبوری کا کبھی بھی غلط فائدہ مت اٹھانا، یاد رکھنا جو ایک بار دھوکہ دے اس پر دوبارہ کبھی بھی بھروسہ مت کرنا۔
اعلیٰ مقام چاہتے ہو تو اپنی نیت کو صاف رکھنا۔
٭پیٹ بھر کے کھانا کبھی مت کھانا۔ رات کا کھانا دیر سے مت کھانا۔٭کسی فقیر اور مسکین سے کبھی بد سلوکی مت کرنا۔
٭ایک طرف ہزاروں جھوٹے اور دوسری طرف ایک سچا ہو تو تم ہمیشہ سچے انسانوں کا ساتھ دینا۔
میری جان میرے مرنے کے بعد ان باتوں کو کبھی بھی بھول مت جانا۔٭زیادہ سوچنے سے خوشبو کا قتل ہوتاہے،خوف کی وجہ سے وہ حوصلے کا قتل ہوتا ہے۔
٭جھوٹ بولنے سے اعتماد کا قتل ہوتا ہے۔
٭ شک کرنے سے رشتوں کا قتل ہوتا ہے۔
٭ دعا سے پہلے یقین کرنا سیکھو ۔
بولنے سے پہلے سننا سیکھو۔ خرچ کرنے سے پہلے کمانا سیکھو۔
درخت اپنا پھل خود نہیں کھاتے ۔دریا اپنا پانی خود نہیں پیتے۔
پتہ ہے کیونکہ دوسروں کے لیےجینے میں بھی اصل زندگی ہے۔
دوستو! جتنا آپ جانتے ہو اس سے کم بولا کرو جتنا آپ کے پاس ہے ۔٭زندگی میں کبھی اس انسان کو مت کھونا جو غصہ کر کے پھر تمہارے پاسآ جائے۔٭کسی سے اتنا ناراض مت ہونا پھر دوسراآپ کو مناتے مناتے تھک جائے ۔٭میں نے بدتمیز لوگوں سے تمیز سیکھی باتونی لوگوں سے خاموشی سیکھی اور بے ادب لوگوں سے ادب سیکھا۔٭ہمیشہ دوسروں کے لیے اچھا سوچیں اللہ پاک آپ کی مشکلیںآسان کر دے گا۔٭کبھی کبھی سکون حاصل کرنےکیلئےگواہ کی نہیں،لفظوں کی ضرورت ہوتی ہے۔٭ جب کسی کی بات کڑوی لگے تو سمجھو سچ بولا جا رہا ہے۔٭زندگی ایسے جیو کے کوئیہنسے تو تمہاری وجہ سےہنسے نہ کہ تم پر ہنسے ۔اور تمہارے لیے روئے نہ کہ تمہاری وجہ سے روئے۔٭جس کو غصہ دیر سےآئےوہ بہت ہی عقلمند ہے جو بہت جلدی غصہ کرتا ہے وہ اپنی بے وقوفی ظاہر کرتا ہے۔٭خاموشی غصے کا بہترین علاج ہے ۔غصہ کرنے والے شخص کے دوست ہمیشہ کم ہوتے ہیں۔
٭دوسروں کو عزت دینے والا خود عزت دار ہوتا ہے کیونکہ جس کے پاس عزت نہ ہو وہ دوسروں کو کیا دے گا۔
٭بے عقل انسان ہمیشہ اپنی بیوی کا راز ظاہر کرتا ہے، اپنی طاقت کو کمزوروں پر کبھی استعمال مت کرنا۔
٭درخت نے ایک شخص سے کہا میری عادت اپنا لوزندگی میں کامیاب رہو گے۔ جب کوئی مجھے پتھر مارتا ہے تو میں بدلے میں میںاسے بھی پھل دیتا ہوں۔
٭ایک مہینے میں صرف 720 گھنٹے ہوتے ہیں اس لیے اس وقت کو اہم کاموں میں صرف کریں۔
٭اگرآپ چاہتے ہیں کہ لوگ آپ پر بھروسہ کریں تو سچ بولنا شروع کریں۔اپنے آپ پر یقین رکھیں لوگوں پر نہیں ۔
٭اپنی کمزوری کو بار بار یاد نہ کریں ورنہ آپ پہلے سے زیادہ کمزور ہونے لگو گے۔٭پازیٹیو سوچ رکھنے والے لوگ زندگی میں کبھی ناکام نہیں ہوتے۔٭پیسے کو زیادہ محفوظ کریں اور کم خرچ کریں کیونکہ پیسہ مصیبت کے وقت بہت کامآتا ہے ۔
٭ناکامی وقتی ہوتی ہے اس لیے مایوس نہ ہوں صرفآپ ہی اپنےآپ کو خوش کر سکتے ہیں۔
٭لوگوں سے خوشی کی امید نہرکھیں، بڑا سوچا کرو مگر شروعات ہمیشہ تھوڑے سے کرو۔
٭ مسکرانا اور خوش رہنا ڈپریشن کا بہترین علاج ہے۔
٭ حق حاصل کرنےکیلئےلڑائی کی ضرورت نہیں بلکہ آپ اپنی بہترین سوچ اور الفاظوں سے جنگ جیت سکتے ہیں۔
٭ دنیا میں ہر انسان احترام کا مستحق ہے اپنے مسئلے کو خود حل کرنے کی کوشش کریں ۔٭لوگوں پر زیادہ بھروسہ نہ کرے اچھی زندگی گزارنےکیلئے مشکل راستوں پر چلنا ضروری ہوتا ہے ۔
٭اللہ ان کی مدد کرتا ہے جو دوسروں کی مدد کرتے ہیں۔ ہمیشہ اپنے والدین کا کہا مانو ۔
٭دوسروں کے پیسوں کو فراق دلی سے خرچ نہ کریں ۔
٭اپنےآپ کو کبھی مت بتائیں کہ آپ کچھ نہیں کر سکتے۔
٭ آپ کی محبت سے پتہ چلتا ہے کہ آپ کا مستقبل کیا ہوگا۔
٭بیٹا! دوسروں کو نصیحت کرو مگر اپنے اعمال پر زیادہ توجہ دو۔۔
٭مرنے کے بعد اپنے بیٹے کو یہ نصیحتیں ضرور کرنا۔