ضلع پنچاپت ریزرویشن کے اعلان میں ہوئی خامیوں کو دورکیا جائے: سید خالد احمد

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
داونگیرے:۔ریاستی الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلان کئے گئے ریزرویشن میں بہت ساری خامیاں پائی گئی ہیں ۔ ضلع پنچایت حلقہ واری طور پر انصاف کو بالائے طاق رکھ کر ترتیب دیا گیا معاملہ نظر آتا ہے ریاست میں ہورہی سیاسی تبدیلیوں کے دیکھتے بڑے انتظار میں ضلع پنچایت الیکشن کی مناسبت سےریزرویشن کیٹگیری داونگیر ے ضلع میں حلقوں کے اعتبار سے اور عورتوں کو نمائندگی سے محروم کرنے کی سمت بھی کوشش کی گئی ہو  عورتوں میں امیدواری کے خواہش مندوں کو بڑادھچکا لگا  ہے ۔الیکشن کمیشن    کے  کام  کی طرز پر شکوک  پیدا نا  یہ کمیشن  کی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار یوتھ کانگریس ریاستی جنرل سکریٹری سید خالد احمد نے کیا مزید انہوں نے کہا کہ اس اعلان کو دیکھنے کے بعد عوام میں ریاستی الیکشن کمیشن کے تین بیزارگی دیکھنے میں آئی ہے ۔ حکومت کو چاہئے کہ فوری اس کو روک کر پھر سے ایک مرتبہ نظرثانی کی جائے ورنہ اس حلقہ واری امیدواری کے لئے اعلان کئے گئے ریزویشن میں سیاسی طور پر مخصوص طبقوں اور عورتوں کے حقوق کو غضب کرنے کےخدشات محسوس کئے جائیں گے۔