شیموگہ:۔شیموگہ ہوائی اڈہ کو سابق وزیر اعلیٰ ایس بنگارپا کے نام سے منسوب کرنے کا مطالبہ طلباء اسوسیشن کی جانب سے کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں اسوسیشن نے آج ڈپٹی کمشنردفتر پہنچ کر میمورنڈم پیش کیا ہے۔اسوسیشن کا کہناہے کہ سابق وزیر اعلیٰ بنگارپا نے عوامی مفادات کو مدے نظررکھتے ہوئے کئی فائدہ مند منصوبوں کا نافذکیا ہے۔ نرسننگ اسکیم ، آرادھنا منصوبہ،مفت بجلی، کنڑاڈیولپمنٹ اتھارٹی جیسے منصوبوں کی تشکیل دی گئی تھی۔کنڑیوں کے مسائل کو حل کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہنے والے بنگارپا نے کاویری کے پانی کوتملناڈ کیلئےرسائی کے معاملے میں اپنا استعفیٰ دینے تک تیار ہوچکے تھے۔ ان کے کارناموں کو مدے نظررکھتے ہوئے شیموگہ ہوائی اڈے کو بنگارپا کا نام دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اس موقع پراسوسیشن کے صدر ونئے رجاوت، وینکٹیش، جیون وغیرہ موجودتھے۔
