جمعہ کے نماز کی اجازت دینے والی معلمہ اوما دیوی کی معطلی پرآئیٹا کے ریاستی صدررضا مانوی نے کیا انصاف کا مطالبہ

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر نیشنل نیوز

ضلع کولار کی میر معلمہ شریمتی اوما دیوی کی معطلی پر صدر آئیٹا کرناٹکا رضا مانوی نے کیا انصاف کا مطالبہ 

بنگلور: ضلع کولار کے ملبگل تعلقہ کے اسکول میں جمعہ کی نماز کی ادائیگی کو لیکر اسکول کی میر معلمہ اوما دیوی کو معطل کیا گیا ہے ۔اس معطلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے رضا مانوی  نے معلمہ بحال کرنے کرنے مطالبہ کیا۔اس متعلق آئیٹا صدر کرناٹک نےضلع کولار کے ڈی ڈی پی آئی شری ریونسدپا، بی ائی او گرجسوری دیوی سے بات کی اور میر معلمہ پر ہوئی نا انصافی کا مسئلہ اٹھایا اور مانگ کی کہ فوری ان کی معطلی کو ختم کیا جائے ۔

چنگپا سرکاری اسکول میں تقریبا 400 طلبہ زیر تعلیم ہیں ان میں 161 طلبہ مسلم ہیں جو ہر جمعہ کو نماز کے لئے مسجد جاتے ہیں۔ چونکہ بڑی سڑک ہونے کے سبب بچوں کے حادثہ کا خدشہ تھا ۔بعض طلبا جمعہ کے اکثر مدرسے سے غیر حاضر ہوجاتے
ان دو وجوہات کی بنا پر بچوں کو اسکول میں ہی روکنے کے لئے وہاں کی میر معلمہ نے جمعہ کی نماز کی سہولت فراہم کی۔
معلمہ اوما دیوی کے نیک ارادے اور تعلیمی و حفاظتی نقطہء نظر سے کئے گئے اس اقدام پر انکو ہمت افزائی کے بدلے ان کو ملازمت سے برطرف کیا گیا ہے۔

آئیٹا کرناٹکا اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے میر معلمہ پر کی گئی اس کاروائی غلط ٹہراتے ہوئے انکی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک تحریر ی یاداشت بھی چیف منسٹر کرناٹکا، ریاستی وزیر تعلیم حکومت کرناٹکا، چیر مین میناریٹی کمیشن اور ڈی ڈی پی آئی کولار کو ارسال کی گئی۔