شیموگہ:۔ہڈیوںکے کینسر کی سرجری کیلئے حکومت کی آیوشمان اسکیم کے تحت فائدہ حاصل کرنے کیلئے راشن کارڈ میں اپنے بیٹے کے نام کا اندراج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج ہوسمنے کے مقامی اندومتی اوراسکے اہل خانہ نےڈپٹی کمشنر دفتر کا دروازہ کھٹکھٹایا۔اندومتی کا6 سالہ بیٹا لوہت ہڈیوں کے کینسر میں مبتلا بتایا گیا ہے اور اس بچے کو ایمرجنسی سرجری کی ضرورت ہے۔ حکومت کے آیوشمان منصوبے کے تحت فائدہ حاصل کرنے کیلئےراشن کارڈ میں نام کا اندراج ہونا لازمی ہے۔ منی پال کے کستوربااسپتال میںہڈیوں کے کینسر کی سرجری کیلئے کم ازکم 7 لاکھ روپے کی ضرورت ہوگی ۔حکومت کے آیوشمان بھارت منصوبے کے تحت صارفین کیلئے پورا علاج مفت میں ہوسکتا ہے۔ لیکن یہاں راشن کارڈ میں اپنے بیٹے کا نام شامل کرنا ہی اس خاندان کیلئے ایک بہت مسئلہ بن چکاتھا۔ بتایا گیا کہ محکمہ رسدوخوراک میں اس وقت ناموں کے اندراج کی مدت ختم ہوچکی ہے جس کی وجہ سے پریشا ن اندومتی اپنے خاندان سمیت ڈپٹی کمشنردفتر پہنچی اور مطالبہ کیا کہ محکمہ رسدوخوراک میں ناموں کےاندراج کاعمل لاک کردیا ہے ، مہربانی کرکے میرے بیٹےکا نام کسی طرح راشن کارڈ میں اندراج کرنے کا حکم دیں گے تو بڑی مہربانی ہوگی۔ اس موقع پر والدین کے ہمراہ کانگریس لیڈر کے رنگناتھ، یوتھ کانگریس لیڈر کے رنگناتھ، یوتھ کانگریس ضلعی صدر ایچ پی گریش، پروین کمار، کمریش وغیرہ موجودتھے۔
