جے ڈی ایس اکثریت حاصل کرتی ہے توریاست کا وزیر اعلیٰ مسلمان ہوگا:کمارسوامی

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔کرناٹک میں جے ڈی ایس اکثریت کے ساتھ اقتدارمیں آتی ہے تو ریاست میں مسلم امیدوار کو وزیر اعلیٰ بنایاجائیگا۔اس بات کی اطلاع سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے دی ہے۔کولارمیں انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں جے ڈی ایس اکثریت کے ساتھ آکر آزادحکومت بناتی ہےتو مسلمان کو وزیر اعلیٰ بنایاجائیگا،آخرایک مسلمان کو وزیر اعلیٰ بنانے سے کیوں روکاجاتاہے؟۔سی ایم ابراہیم نے اپنے بیان میں کہاتھاکہ اگر کمارسوامی دہلی کا رخ کرتے ہیں تو وہی ریاست کے وزیر اعلیٰ بنیں گے،اس بات پر کمارسوامی نے کہاکہ اس طرح کی بات کرنے کا موقع ہماری ہی پارٹی میں دیاجاتاہے،دوسری پارٹیوں میں اس طرح کی بات کی جاتی ہے تو اُنہیں بے دخل کیاجاتاہے۔مزید انہوں نے کہاکہ خواتین کے حقوق کو بھی بحال رکھنے کیلئے جے ڈی ایس پابندہے،حکومت آنے پر ہم ایک خاتون کو نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ دینگے۔