آرپرسنناکمار ضلع کانگریس کے صدرمنتخب

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے شیموگہ ضلع کانگریس کے نئے صدر کی تقرری کیلئے احکامات جاری کئے ہیں،جس میں سابق ایم ایل سی آرپرسنناکمار کو ضلع کانگریس کا صدر مقرر کیا گیا ہے ، ایچ ایس سندریش کے سوڈا کے صدر منتخب ہونے کے بعدآرپرسنناکمار کو ضلع کانگریس صدرکےطورپر فائزکیاگیاہے،اس سے پہلے بھی آرپرسنناکمار ضلع کانگریس صدرکے طورپر خدمات انجام دے چکے ہیں۔اسی طرح سابق سابق سوڈا صدر این رمیش کو ضلع کانگریس کے جنرل سکریٹری کے طورپر منتخب کیاگیاہے۔اسی طرح پارٹی نے بلاری ، بنگلور ایسٹ، ہاویری، کوپل، اُڈپی اور رائچور میں بھی ضلعی صدور کی تقرری کا حکم دیا۔