سید جعفر پچھلے 15 سالوں سے محکمہ صحت میں بطور لیاب ٹیکنیشن کے طو رپرخدمات انجام دے ر ہے ہیں ۔ابتدائی تعلیم سرکاری اسکولوں میں اردو میڈیم سے حاصل کرنے کے بعد وہ لیاب ٹیکنیشن کا کورس مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے،اس کے بعد انہیں جلدہی سرکاری نوکری مل گئی۔ابتداء میں دیہی علاقوںمیں خدمات انجام دیتے رہے،بعدازاں انہیں بھدراوتی تعلقہ کے سی ایچ سی میں خدمات کرنے کی ذمہ داری دی گئی۔لیکن یہاں جانے کے کچھ ہی دنوں بعد ہی کوویڈ19 کے خطرناک تجربوں کو انجام دینے کیلئے ذمہ داری دی گئی۔تقریباًایک سال سے سینکڑوں افرادکے کوویڈ ٹیسٹ کی ذمہ داری کو بخوبی انجام دے رہے ہیں۔ان کی خدمات پر انہیں ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت عامہ نے سراہاہےاور انہیںپانچ سال قبل شیموگہ ضلع کے بیسٹ لیاب ٹیکنشین کاایوارڈ بھی مل چکاہے۔ان کی ان خدمات پرانہیںروزنامہ انقلاب کی جانب سے اعزاز سےنوازاجاتاہے۔
