اتحاد کی بنیاد پر لنگایتوں نےاپنی قیادت مضبوط کی ہے،یہ ہمارے لئے سبق ہے:عارو

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔کرناٹک میں لنگایت سماج نے اپنی اتحادکی بنیاد پر پھر ایک مرتبہ اپنی ذات سےتعلق رکھنے والے لیڈرکو ریاست کو وزیر اعلیٰ بنایاہے،یہ مسلمانوں کیلئے ایک سبق ہے۔اس بات کااظہار سماجی کارکن عارف خان عارو نے کیاہے۔انہوں نے اپنے اخباری بیان میں کہاکہ کرناٹک میں لنگایت سماج کے لوگ مسلمانوں سے کم تعدادمیں ہیں،مگر انہوں نے اپنے اتحاد،منصوبہ بندی اور حکمت کا استعمال کرتے ہوئے اپنی ہی قوم کے لیڈر کووزیراعلیٰ بناکریہ ثابت کردیاکہ وہ اپنی قوم کو ہرگز کمزورنہیں ہونے دینگے،مگر افسوس کی بات ہے کہ مسلمانوں آبادی ریاست میں لنگایتوں سے زیادہ اور سب سےبڑی اقلیت ہونے کے باوجود اپنی سیاسی ،سماجی وملی قیادت کو مضبوط نہیں کرسکے۔مسلمانوں میں ایک دوسرے پر فوقیت حاصل کرنے کیلئے دوسروں کو گرانے کی عادت زیادہ ہے،اس وجہ سےمسلمان ترقی نہیں کررہی ہے۔عارف خان عارونےمزیدکہاکہ اگر قومِ مسلم اپنی سیاسی وملی جماعتوں و تنظیموں کو حکمت کے تحت جوڑکریاپھر تمام تنظیموں کی طرف سے مستقبل کیلئے منصوبہ بندی کی جاتی ہے تو اس سے آنے والے دنوں میں مسلمانوں کو مضبوط قیادت مل سکتی ہے۔میں بحیثیت عام مسلمان سب سے گذارش کرتا ہوں کہ اس سلسلے میں کوئی لائحہ عمل تیارکیاجائے اور دوسروں کو توڑنے کے بجائے جوڑنے کا کام کیاجائے۔