شیموگہ ہوائی اڈے کو یڈیورپا کا نام سےمنسوب کیا جائے:یوا ویدیکے کا مطالبہ

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ :شیموگہ ضلع کی ترقی کیلئے ضامن ریاستی وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپا کا نام ہی شیموگہ ہوائی اڈے اور رنگ روڈ کو دیا جانا چاہئے۔ اس بات کا مطالبہ سمستا سمانا منسکار یواوکوٹہ ویدیکے کی جانب سے کیا گیا ہے۔ ویدیکے کے کنوینئر بیلکیرے سنتوش کی رہنمائی میں آج تنظیم کے ممبران نے ڈپٹی کمشنردفتر کے ذریعہ حکومت کو اپنی درخواست پیش کی ہے۔ اس موقع پرتنظیم کے ذمہ داران میں سمس ڈائریکٹر ڈاکٹرگوتم ، ڈاکٹر ڈاکٹر بھرت شیٹی،ڈاکٹر سریش ، اے پی ایم سی ممبر ارون بابو ، گری راج ، چنپا ، جاوید، پردیپ، وقف بورڈ صدر عبدالغنی،مالتیش ، دیواکر شیٹی ، راجیش سمیت دیگر کئی افراد موجود تھے۔