مسلمانوں سے لین دین نہ کرنے کیلئے سنگھ پریوارنے دلوایا حلف

سلائیڈر نیشنل نیوز

چھتیس گڑھ:بھارت میں اس وقت حالات خطرناک ہوتےجارہے ہیں اورفرقہ پرستی کی آگ تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے۔ایک طرف مسلمان گنگا جمنا تہذیب کےگُن گارہے ہیں اور چند افزود پیسوں کیلئے مسلمانوں سے زیادہ غیروں کو ترجیح دے رہے ہیں،وہیں سنگھ پریوارباقاعدہ ہندوئوں کو اس بات کا حلف دلوارہاہے کہ وہ مسلمانوں کے ساتھ لین دین نہ کریں،نہ ہی ان کے ساتھ کسی بھی طرح کے تعلقات رکھیں۔اس طرح کا ایک واقعہ چھتیس گڑھ کےسورگوجا میں پیش آیاہے۔ سورگوجاکے قریب2 ہزار افراد اس حلف برداری میں شرکت کرتے ہوئے اس بات کا حلف لے رہے ہیں کہ ہندو نہ ہی مسلمانوں کے ساتھ لین دین کرینگے اور نہ اپنی املاک کرایہ پر مسلمانوں کو دینگے،انہیں اپنی دکانوں پر بھی آنے نہیں دینگے۔اس طرح کی حلف برداری نے پھر ایک مرتبہ یہ سوال کھڑاکیاہے کہ آخر ملک کس رُخ پر جارہاہے اور ملک میں اتنا زہر کیوں پھیل رہاہے۔اس خبر کی ویڈیو انقلاب یوٹیوب چینل پر بھی دیکھی جاسکتی ہے۔