داونگیرے:میر مدرس کلپا دویدھر اور معاؤن معلمہ پروین تاج کو وظیفہ یابی پر تہنیت
داونگیرے:۔ شہر کے ملت تعلیمی و فلاحی ادارے میں تعلیمی خدمات انجام دیتے ہوئے وظیفہ یاب ہوئے اساتذہ کے لئے ایک تہنی اجلاس منعقد کیا گیا اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملت تعلیمی ادارہ جات کے اعزازی سکریٹری سید سیف اللہ نے کہا کہ اساتذہ ہی سماج کے اصل آئڈیل ہونے چاہئے جو کسی خسارے کا باعث نا ہونگے استاد کا فریضہ بڑا متعبر و معزز ہوتا ہے آدم کی تخلیق کے بعد انسانیت کی فروغ کیلئے رب قدیر نے پیغمبروں کو بھیجا جو تمام کے تمام اس فریضہ پر مامور رہے اوراسی پیشہ اور طرز کو اختیار کیا لہذاء استاد کا مقام و مرتبہ بہت عرفہ و اعلیٰ ہوتا ہے سماج کو نوجوانوں کو چاہئے کہ اساتذہ کو اپنا آئڈیل بنالین کبھی خسارے میں نا رہیں گے ۔ استاد میں کچھ خصوصیات ہونا لازم ہیں کہ محنتی ہو ایماندار ہو ۔اپنی زبان سے لگاؤ و پیار ہو ملک اور قوم کے مستقبل کی فکر رکھتا ہو صداقت پسند ہو حالات کا علم ہو طلباء کے نفسیات کا علم ہو تب ہی ایک مکمل استاد ہوسکتا ہے ایسی خوبیاں اج اس اجلاس میں جن کو تہنیت کی جارہی ہے ان اساتذہ میں موجود ہے کوئی ابھی آئڈیل بنائے گا تو خسارے میں نا ہوگا سماج کو چاہئے کہ اساتذہ سے میل ملاپ رکھے ان کی باتوں پر توجہ دے تو یقینی ہے ہمارے نوجوان اساتذہ سے رابطہ میں رہتے ہوئے معاشرے میں بہتر ثابت ہوں ۔ اجلاس میں ناظم ادارہ سید علی بطور مہمان خصوصی ۔ وظیفہ یاب اساتذہ میں کلپا دوید ھر و پروین تاج کے علاوہ گلناز بیگم ۔ شمشاد بیگم ۔قمرانساء۔ حسینہ بانو وغیرہ شریک رہے معاؤن معلم چندرشیکھرپا نے استقبال اور بی پرکاش نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔
