ایشورپا کوڈی سی ایم بنایاجائے:عبدالغنی

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔پسماندہ طبقے کے لیڈر کے ایس ایشورپا کو نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ دینے کا مطالبہ بی جے پی کے اقلیتی مورچہ صدر اورضلع وقف بورڈ صدر عبدالغنی نے کیا ہے۔ انہوں نے نامہ نگاروں کو بات کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر بی ایس یڈیورپا اور کے ایس ایشورپا دونوں نے مل کر ہی ریاست میں بی جے پی پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے محنت کی ہے۔ ایشورپا وزیر اعلیٰ کے مقام کیلئے اہل ہیں انہیں وزیر کا عہدہ ملنا چاہئے۔ عبدالغنی نے اس بات کا انتباہ بھی کیا ہے کہ اگر ایشورپا کو نائب صدر کا عہدہ نہیں دیا گیا تو بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائیگا۔ اگر انہیں ڈی سی ایم اور منسٹرکا مقام دیا جاتا ہے تو یقیناً اس سے پارٹی کو مزید تقویت ملنے کی امید ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر اتوار تک انہیں منسٹری نہیں دی جاتی ہے تو پیر کے روز سے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائیگا۔