دہلی:۔یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یوجی سی) نے نئے ضوابط جاری کرتے ہوئے آنرس ڈگری کورس کی معیادچارسال کرنے کی ہے۔اس سلسلے میں یوجی سی پیرکے دن مکمل احکامات جاری کرنے کے امکانات ہیں۔طلباء کو120 کریڈیٹ مکمل کرنے پر تین سال کی ڈگری اور160 کریڈیٹ مکمل کرنے پرچارسال کی یوجی آنرس ڈگری دینے کا اہل قرار دیاگیاہے۔تین سالہ ڈگری کورس میں جو طلباء داخلے لےچکے ہیں وہ اس آنرس کورس کیلئے اہل ہونگے۔آنے والے دنوں میں داخلہ لینے والے طلباء کو یونیورسٹیاں آن لائن سمیت برڈج کورس فراہم کرینگے ۔ اطلاعات کے مطابق چار سالہ ڈگری کیلئے طلباء کو پہلے تین سالوں کے مکمل ہونے کےبعد دوبارہ داخلے کی سہولت دی جائیگی اور کورس مکمل ہونے کے تین سال مکمل ہونے کے بعد وہ دوبارہ داخلہ لیکر اپنی آنرس ڈگری کو سات سال کی مدت میں مکمل کرسکتے ہیں۔مخصوص شعبوں میں تعلیم حاصل کررہے طلباء کو تین سالوں میں ہی آنرس ڈگری دی جائیگی،اس کیلئے یوجی سی نے علیحدہ نصاب اور کریڈیٹ فریم ورک کو تیارکیاہے،جس کیلئے این ای پی کی سفارشات کو بنیادبنائی گئی ہے۔نئے فریم ورک میں بھارت کو جاننے، نئے بھارت کی زبانیں اور یوگا کورسس کیلئے بھی سفارش کرتے ہوئے ملٹی ڈسپلنری کورسس کا نمونہ بنایاجائیگا۔
