نئی تعلیمی پالیسی ملک کے مستقبل کیلئے اہم کردار ادا کریگی: مودی

سلائیڈر نیشنل نیوز

دہلی:۔وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ نئی تعلیمی پالیسی ملک کے مستقبل میں اہم کردار ادا کرے گی۔ قومی تعلیمی پالیسی کی ایک سال کی تکمیل پر پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہاہے کہ پچھلے ایک سال میں ، تمام معززین ، اساتذہ ، پالیسی سازوں نے اس کو زمین پر لانے کے لیے بہت محنت کی ہے۔ یہ اہم موقع آیا ہے ایسے وقت میں جب ملک آزادی کے 75 سال کو منا رہا ہے۔ ایسی صورت حال میں نئی قومی تعلیمی پالیسی کا نفاذ آزادی کے پروگرام کا ایک بڑا حصہ بن گیا ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ نئی تعلیمی پالیسی نوجوانوں کو یقین دلا رہی ہے کہ ملک اب ان کے جوش و جذبے کے ساتھ مکمل طور پر ان کے ساتھ ہے۔پروگرام جو ابھی شروع کیا گیا ہے ، وہ ہمارے نوجوانوں کے مستقبل کے رخ کومؤثربھی بنائے گا۔