شیموگہ:۔مسلم تعلیمی اداروں کی فلاح وبہبودی، مسلمانوں میں تعلیم کو عام کرنے اورتعلیمی معیارکو بہتر بنانے کے علاوہ ملّی مسائل کیلئے کام کرنے کے مقصد سے پچھلے دوسالوں سے خدمات انجام دے رہے ملناڈ ویلفیر اینڈ چاریٹبل ٹرسٹ کاآغاز باضابطہ طورپر آغازہوا ہے ۔ شہر کےمنجوناتھ بڑاونے میں اس ٹرسٹ کے دفتر کاافتتاح ہمدردِ ملت انجینئرمحمد ابراہیم نے کیا ہے ۔اس موقع پر انہوں نے بات کرتے ہوئے کہاکہ جو کام دوسرے ٹرسٹ یا ادارے انجام دے رہے ہیں اُنہیں چیلنج دیکر کام کرنے کے بجائے اپنے مخصوص ایجنڈے کو طئے کرتے ہوئے کام کرنے سے حقیقی خدمت ہوگی۔کئی ٹرسٹ بنتے ہیں اور جلد بندہوجاتے ہیں،اس کی اہم وجہ یہ ہے کہ ابتداء میں کام کرنے کے مقصدسے اداروں کا قیام کرتے ہیں،لیکن گلپوشی وشال پوشی کےچکرمیں آکریہ ادارے بند ہوجاتے ہیں۔آج مسلمانوں کومعیاری تعلیم دینے کی ضرورت ہے ، اس سمت میں ہمارے تعلیمی اداروں کو کام کرنے کی ضرورت ہے۔سماج کیلئے جو کام بے لوث ہو کرکیاجاتاہے وہ آگے چل کر بڑے پیمانےپر فائدے کا سبب بنتا ہے ۔مسلمانوں میں کئی مالدار اور صاحب استطاعت لوگ ہیں ، مسلمانوں میں مال کی بھی کمی نہیں ہے،لیکن خدمت کرنے کیلئے اب راہیں چُننا ان کیلئے مشکل ہوچکاہے۔آج مسلمانوں کے تعلیمی اداروں کو فروغ دینے کیلئے مالداروں اور صاحب استطاعت لوگوں کو آگے آنے کی ضرورت ہے اور یہ بھی ثواب کاکام ہے اور یہ کام ممکن نہیں ہواتو ملت پسماندگی کا شکارہوگی۔اس موقع پر ادارے کے صدر اعجازاحمدنے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارامقصد مسلمانوں کے تعلیمی اداروں کیلئے مسلمانوں کا ساتھ لیکر فروغ دیناہے،اب تک مخیرین کی جانب سے دئیے گئے تعائون سے شیموگہ کے مختلف تعلیمی اداروں کو کچھ حدتک بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے ، جس میں کمپیوٹرلیاب،سائنس لیاب وغیرہ شامل ہیں،آنےوالے دنوں میں بھی مسلمانوں کے تعلیمی اداروں کو فروغ دینے کیلئے کام کیاجائیگا،جس کیلئے سماج کا ہر فرد ہمارا دے سکتاہے ۔ اس افتتاحی تقریب کا آغاز الحبیب اسکول کے ڈائریکٹر افتخار احمد نے تلاوت قرآن پاک سے کیا ، نظامت، استقبال اور شکریہ ٹرسٹ کے سکریٹری مدثر احمدنے کیا ۔ اس موقع پر شاہین کالج ، امپیریل کالج ، الفاروق انگلش اسکول ، الحبیب انگلش اسکول،ملت ہائی اسکول کے ذمہ داران کے علاوہ سماجی کارکن سیدوحیداڈو وغیرہ موجود تھے۔
