جلد ہی دیہی علاقوں میں بہتر انٹرنیٹ سروس فراہم کی جائیگی : راگھویندرا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ: ضلع شیموگہ کے شہری ،ٹائون اور دیہی علاقوں میں بہتر انٹرنیٹ اور موبائل خدمات کی فراہمی کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیںگے۔ اس بات کا اظہار رکن پارلیمان بی وائی راگھویندرا نے کیا ہے۔ انہوں نےآج ڈپٹی کمشنردفتر میں منعقدہ متعدد موبائل ٹاور کمپنیوں اوربی ایس این ایل کے ذریعہ کئے جارہے ٹاور کی تعمیر اور ریڈینس کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ مقامی طور پربڑھ رہے مسئلے کو حل کرتے ہوئےہنگامی صورتحال میں اٹھائے جانے والے اقدامات کے تعلق سےموبائل کمپنیوں کے سربراہوں اور مقامی نمائندوں سے وہ اگلے جمعہ کو بنگلورو میں میٹنگ کریںگےاورکمپنی کے سربراہ کو مطلع کیا جائے گا ۔انہوں نے بروقت ٹاورز بنانے اور بہتر سروس فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔بی ایس این ایل سے منسلک بہت سے علاقوں میں بجلی ، جنریٹر اور مینٹیننس اسٹاف کی کمی کی وجہ سے اچھی سروس کی توقع کرنا مشکل ہے۔ ان تمام مسائل کا حل کرنے کیلئے فوری کارروائی کرنے پر رکن پارلیمان نے ڈویژنل منیجر وینکٹیش کو مشورہ دیا۔مزید بتایا کہ آر آر ایچ ایم اسکیم کے تحت دیہی علاقوں میں ڈاک خانوں ،ہیلتھ سنٹرس، گرام پنچایتوں اور اسکول کالجوں کو 1000 سے زائد مفت کنکشن فراہم کیے جا رہے ہیں۔ نشاندہی کردہ علاقے سے دوردراز علاقے تک کلومیٹر کےفاصلے پر رابطہ قائم کرنے کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں۔بچوں کو آن لائن کلاسس کیلئے کسی طرح کی رکاوٹ کے بغیر ضروری خدمات فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔اجلاس کے بعد انہوں نے نامہ نگاروں سے ملاقات کرتے ہوئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نئے سی ایم نہایت تیزی کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ انکی کارکردگی ہی اپوزیشن جماعتوں کیلئے کرارہ جواب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حلف لینے کے 24 گھنٹے میں ہی نئے وزیر اعلیٰ بسوراج بومائی نے سیلاب متاثرین کے پاس پہنچ کر انہیں ہمت دلانے کی کوشش کی ہے۔ 450 کلومیٹر کا فاصلہ طئے کرنے کے بعد دہلی پہنچ کر اپنے کاموں کا جائزہ لیا ہے۔ ایسے سرگرم وزیر اعلیٰ کا کام ہی انکی پہچان اور اپوزیشن جماعتوں کیلئے بہتر جواب ہے ۔ اس موقع پر سوڈا صدر جیوتی ایس پرکاش، ضلع ڈپٹی کمشنر کے بی شیوکمار، ضلع پنچایت سی ای او ایم ایل ویشالی، اڈیشنل ڈپٹی کمشنر ناگیندر ایف ہوناہلی سمیت متعدد محکموں کے ضلعی سطح کے اعلیٰ عہدیدار موجودتھے۔