معروف گلوکارہ لتامنگیشکر دنیامیں نہیں رہیں؛ اسپتال نے کی تصدیق

ممبئی: معروف گلوکارہ لتا منگیشکر آج اتوار کے روز انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر 92 سال تھی اور وہ کافی دنوں سھے اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ لتا منگیشکر کو 9 جنوری کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ اب تک زیر علاج تھیں۔ گزشتہ روز ان کی طبیعت بگڑنے کے باعث انہیں آئی سی یو منتقل کیا گیا تھا۔لتا منگیشکر کا نام 25 ہزار سے زیادہ گانے دنیا کی مختلف زبانوں میں گانے کے بعد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا وہ 1929ء میں پیدا ہونے والی لتا کی آواز سے ان کی عمر کا ذرا بھی اندازہ نہیں لگایا جاسکتاتھا۔ لتا کی آواز نے کئی نسلوں کو اپنی آواز سے متاثر کیا ہے۔لتا کو بے شمار ایوارڈز ملے۔ خود ان کا کہنا ہے کہ ان کا سب سے بڑا ایوارڈ لوگوں کا پیار ہے لیکن ان کے پاس بھارت کا سب سے بڑا سویلین اعزاز بھارت رتنا بھی ہے۔ وہ بھارت کی دوسری گلوکارہ ہیں جنہیں یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔ 1974ء میں گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں انکا نام دنیا میں سب سے زیادہ گانے گانے والی گلوکارہ کے طور پر آیا
