نیٹ(این ای ٹی) کیلئے درخواست مرحلے کا آغاز

سلائیڈر نیشنل نیوز

نئی دہلی: نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی(این ٹی اے) نے 10 اگست 2021 کو یوجی سی نیٹ 2021 کیلئےرجسٹریشن مرحلے کا آغاز کردیا ہے۔ جو امیدوار نیشنل الیجبلیٹی ٹیسٹ میں شرکت کرنا چاہتے ہیں وہ یوجی سی نیٹ کی آفیشیل ویب سائٹ ugcnet.nta.nic.in کےذریعہ آن لائن درخواست فارم بھر سکتے ہیں۔ امتحان کیلئے درخواست کی آخری تاریخ 5 ستمبر 2021 ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق این ٹی اے نے یوجی سی نیٹ کے لئے دسمبر2020 اورجون 2021 کے سائیکل ایگزام کو ضم کردیا ہے۔ امتحان اب سی بی ٹی موڈمیں ایک ساتھ منعقد کیا جائیگا۔ دونوں کیلئے درخواست مرحلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔ جن امیدواروں نے دسمبر 2020 کیلئے یوجی سی نیٹ کیلئے رجسٹریشن کیا ہے۔ لیکن درخواست عمل کو پورا نہیں کرپائے ہیں وہ بھی اب آن لائن درخواست فارم بھر کر جمع کراسکتے ہیں ۔ خیال رہے کہ دسمبر2020اورجون 2021کے یوجی سی نیٹ دونوں سائیکل کے جے آرایف کے سلاٹ کو ضم کردیا جائےگا جبکہ جے آرایف کی سبجیکٹ وائز کی کوکٹیگری تقسیم کا طریقہ کا رتبدیل نہیں ہوگا۔