پکچر ابھی باقی ہے،کہنے والے ریاستی وزیرآنند سنگھ کوراجوگوڈانے دیاجواب

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

بنگلورو:(انقلاب نیوزبیورو):۔وزارت کی تبدیلی کے تعلق سے ضد کررہے آنند سنگھ نے کہاتھاکہ پکچرابھی باقی ہے،اس پرررکن اسمبلی راجو گوڈانے طنزیہ جواب دیتے ہوئے کہاکہ تھیڑبندہے،پکچر کیسا چالوہے۔آج انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پکچر ابھی باقی ہے کہنے والے آنند سنگھ کو سوچنا چاہیے تھاکہ کوروناکے دوران تھیڑ بند ہوچکے ہیں تو ایسے میں وہ کہاں پکچر چالو کرینگے۔انہوں نے کہاکہ ریاستی وزیر آنندسنگھ اپنی وزارت کو لیکر مطمئن نہیں ہیں یہ حقیقت ہے،لیکن ہم دوستوں نے اُن کے ساتھ بات کی ہے اور وہ فی الوقت خاموش ہیں۔آنند سنگھ کو وزارت سیاحت اور ماحولیات کی جو وزارت دی گئی ہےاُس کے سلسلے میں جلدہی وہ دوبارہ وزیر اعلیٰ سے بات کرینگے اورمسائل کو حل کرنے کیلئے کوشش کرینگے۔