بنگلور، چنئی میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال، لینی پڑی کشتیوں کی مدد

سلائیڈر نیشنل نیوز

بنگلورو:۔ بنگلور کے شمالی علاقے میں موسلا دھار بارش ہوئی جس کی وجہ سے کئی علاقے زیر آب آگئے۔ بارش کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ الاسندرا تالاب پوری طرح بھر گیا اور آس پاس کے علاقوں میں پانی داخل ہو گیا۔ ساتھ ہی شہر میں رات بھر کی بارش کی وجہ سے سڑکیں بھی زیر آب آگئی ہیں۔ الہنکا، ناگاوارہ، کوگیلو کراس اور ودیارنیا پورہ کے علاقے بارش کی وجہ سے زیر آب ہو گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صرف الہنکا کے علاقے میں 134 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ دوسری جانب تمل ناڈو کے دارالحکومت چنئی کے مضافاتی علاقے منالی کے کئی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ یہاں کئی مکانات زیر آب ہوگئے۔پڑوسی ریاست آندھرا کے چتور سے آنے والے پانی کی وجہ سے بھی یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ شمالی چنئی کے کچھ حصوں میں صورتحال سے نمٹنے کے لیے کشتیوں کو استعمال کیاکرنا ۔ واضح رہے کہ جنوبی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق شمال مشرقی مانسون کی وجہ سے تمل ناڈو میں اس بار معمول سے 68 فیصد زیادہ بارش ہوئی ہے۔ سیلم کے میٹور ڈیم سے بھاری مقدار میں پانی چھوڑا جا رہا ہے۔ یہ ڈیم کاویری کے ڈیلٹ خطے میں واقع اضلاع کی پانی کی ضرورت کو پورا کرتا ہے۔جبکہ آندھرا پردیش میں پنا ندی میں طغیانی کی وجہ سے سینکڑوں گاڑیاں اور مسافر پھنس گئے، اہم شاہراہوں پر ٹریفک بند اور ملک کے جنوبی حصے کو جوڑنے والے ریل روٹ کے ساتھ متاثر ہونے والی 100 سے زائد ٹرینوں کو منسوخ کرنا پڑا۔ سیلابی پانی سے کچھ اور لاشیں ملی ہیں۔ جس کیوجہ سے ریاست کے مختلف اضلاع میں بارش سے متعلقہ واقعات میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 31 ہو گئی ہے۔