شیموگہ:(انقلاب نیوزبیورو):۔ایک طویل عرصے بعد کوویڈ قوانین پر عمل کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے اسکولوں اور کالجوں کو شروع کرنے کا حکم دیا ہے ۔جس سے والدین اور طلباء میں جوش و خروش کا ماحول دکھائی دے رہاہے ۔ اس بات کا اظہار وزیر برائے دیہی ترقیات وپنچایت راج کے ایس ایشورپا نے کیا ہے۔ انہوں نے آج شہر کے بی ایچ روڈ میںواقع پی یو سی کالج کا دورہ کیا اور طالبات کے ساتھ مشاورت کے بعد بتایا کہ تمام طلباء کورونا کی مہلک بیماری کو کنٹرول کرنے کیلئے طلباء کوکوویڈ19 کیلئےجاری حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جوش وخروش سے طلباء کو بڑی تعداد میں کالج آتا دیکھ کر وزیر موصوف نے مسرت کا اظہار کیا۔ کئی دنوں سے آن لائن کلاسس کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ،بچوں کو انٹرنیٹ کنکشن نہ ہونے کی وجہ سےبہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرناپڑاہے اور بہت ساروں کے پاس میں موبائل ، لیا ٹاپ نہیں ہونے کی وجہ سے کلاسوں میںحصہ لینا ممکن ناتھا۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں کلاسوں کے آغاز سے ہی ایسےمسائل سے طلباء کوچھٹکارہ ملا ہے۔اسکول شروع ہونے سے پہلے ہر کمرے کو سینیٹائزکیا گیا ہے۔ پہلے ہی دن طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی اورجو طلباء غیر حاضر ہیں انہیں وزیر موصوف نے مشورہ دیا کہ وہ اگلے دن اسکولوں کو آئیںاور نصابی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔
