بنگلورو:(انقلاب نیوزبیورو):۔ملک میں پہلی دفعہ نیشنل ایجوکیشن پالیسی(این ای پی2020)کو نافذ کرنے والی پہلی ریاست کرناٹک ہے،ملک میں اب تک جو دقیانوسی تعلیمی نظام چل رہا تھا، اُس نظام کونکال پھینکنے میں کرناٹک پہلی ریاست بن چکی ہے ، ریاست میں 5/ستمبر کو یوم اساتذہ منایاجاتاہے لیکن اب 23 اگست کویوم تعلیم منایاجائے۔اس بات کااظہار وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے کیاہے۔انہوں نے کہاکہ پچھلے دیڑھ سال سے کوویڈکی وجہ سے اسکول کوکالج بندتھے ،آج نویں تابارہویں جماعت کے تعلیمی نظام کا آغاز جسمانی طو رپرہوچکاہے،آج سے طلباء کوایک طرح سے کوویڈ کی پریشانیوں سے آزادی مل چکی ہے،اس نظام میں طلباء اپنی پسندکے مطابق تعلیم حاصل کرسکتے ہیں اور نصابی سرگرمیوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔نئی تعلیمی پالیسی آنے والے نسلوں کیلئے ایک تحفہ ثابت ہوسکتاہے اور وہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتے ہیں۔کرناٹک پہلی ایسی ریاست ہے جہاں پر این ای پی کونافذکیاجارہاہے اور اس بات پر ہمیں فخرہے۔نیا تعلیمی نظام طلباء اور اساتذہ کیلئے ایک چیلنج ہوگا،اس نظام کو بہتر وموثر طریقے سے نافذکرنے کیلئےکافی جدوجہد کرنی ہوگی اور اس میں بھی ہمیں کامیاب ہونگے اور ہمیں یقین ہے۔نئے تعلیمی نظام سے طلباء کو تعلیمی،اقتصادی وسماجی فکر پیدا کرنے میں آسانی ہوگی،جس میں بچوں کو صرف پڑھنے لکھنے کا موقع نہیں دیاگیاہے بلکہ عملی مشق کیلئے بھی مواقع فراہم کئے گئے ہیں۔پچھلے پانچ سالوں سے اس نظام کولانے کیلئے تیاریاں کی جارہی تھیں اور بہت سے ماہرین کے ساتھ ہر مرحلے میں بات چیت ہورہی تھی،آخرکاروزیر اعظم نریندرمودی حکومت نے نیشنل ایجوکیشن پالیسی2020 کو جاری کرتے ہوئے تاریخ رقم کی ہے۔اسی دوران وزیر اعلیٰ نے کہاکہ کوویڈکی وجہ سے بند ہوچکے پہلی تا آٹھویں جماعت کوبھی جلدا ز جلد شروع کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،ماہرین کے ساتھ تبادلہ خیال کیاجارہا ہے اور جلدہی پہلی تا آٹھویں جماعت کوبھی کلاسس شروع کرنے کا فیصلہ لیاجائیگا۔انہوں نے مزید بتایاکہ سائوتھ کینرا ، اُڈپی،کورگ،ہاسن اور چکمگلورو اضلاع میں کوویڈکے حالات کا جائزہ لیاجائیگا ،اگر وہاں 2/فیصد سے کم معاملات درج ہوتے ہیں تو تبھی اسکول کھولنے کی اجازت دی جائیگی۔اسکول و کالجوں میں زیرتعلیم طلباء کو تحفظ دینے کے ساتھ ساتھ بہترین تعلیم دینابھی حکومت کی ذمہ داری ہے،اگر ماں باپ اسی طرح سے حکومت کا تعائون کرتے رہیں گے توجلدہی تعلیم کے مسائل کو حل کرنے کیلئے حکومت کوآسانی ہوگی۔
