بنگلورو:۔ریاست کے سرکاری ونیم سرکاری تعلیمی اداروں میں آر ایس ایس کی سرگرمیوں پر پابندی عائدکرنے کے سلسلے میں غوروفکرکی جائیگی۔اس سلسلے میں کانگریس پارٹی نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر پیغام جاری کیاہے۔پارٹی نے اس سلسلے میں بتایا ہے کہ آر ایس ایس کو ملک میں تین دفعہ ممنوعہ تنظیم میں شامل کیاگیاہے۔سردار ولہ بھائی پٹیل نے ملک دشمن تنظیم ہونے کا سرٹیفکیٹ دیاتھا،کانگریس اُس وقت بھی تھی اس وقت بھی ہے اور آگے بھی رہے گی۔کانگریس کے اس بات پر بی جے پی کے ریاستی صدر نلین کمار کٹیل نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ آر ایس ایس پرپابندی عائد کرنے کیلئے اگر کانگریس کوئی قدم اٹھاتی ہے تو کانگریس پارٹی کا نام ونشان مٹ جائیگااور سدرامیا کا سیاسی مستقبل بھی ختم ہوجائیگا،دم ہے تو سدرامیا اور پرینکا کھرگے پاکستان زندہ بعدکے نعرے لگانے والے کے خلاف کارروائی کرے ، ملک کو چلارہے وزیر اعظم کا تعلق آر ایس ایس سے ہے اور ہم تمام آر ایس ایس کے کارکنان ہیں،اس سے پہلے نہرو اندراگاندھی سمیت کئی لیڈروں نے آر ایس ایس پر ہاتھ ڈال کر نقصان اٹھایاہے۔ پرینکا کھرگے اپنی زبان پر لگام دیکر بات کریں،بجرنگ دل ،آر ایس ایس پر پابندی عائدکرنے کےا ختیارات اُن کونہیں ہیں،ہم نے پہلے ہی پی ایف آئی پر پابندی عائدکی ہے،اب پی ایف آئی پر پابندی لگانے کی بات کہاں سے آئی؟ ۔ کانگریس انتقامی سیاست کررہی ہے ،سدرامیا پر کسی زمانے میں دئیے گئے بیان پر اب ایف آئی آرکی گئی ہے،ہماری حکومت نے 20 ہزار کروڑ روپیوں کے ٹینڈرمنظور کئے تھے،ان تمام ٹینڈروں کو منسوخ کردیا گیا ہے ،یہ صرف 80 فیصد کمیشن لینے کیلئے کی جانے والی کارروائی ہے،ہماری حکومت پر چالیس فیصد کمیشن والی حکومت کا الزام لگایا گیاتھا،اب کانگریس حکومت ہے تو کانگریس حکومت کو چاہیے کہ وہ ہمارے تعلق سے تحقیقات کرے ۔
