اگست28 سے30 تک سی ای ٹی2021 کا ہوگا امتحان:اشوتھ نارائن

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:(انقلاب نیوزبیورو):۔اگست28 تا30 تک سی ای ٹی2021 کے امتحانات ہونگے۔یہ امتحانات ریاست کے530 امتحانی مراکز میں لئے جائینگے،جو طلباء پروفیشنل کورسس میں داخلہ لینے کے خواہشمندہیں وہ ان امتحانات کے ذریعے سے داخلے لے سکتے ہیں۔اس بات کا اظہار ریاستی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم ڈاکٹر سی این اشوتھ نارائن نے کیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ جملہ 201816 طلباء امتحان دینے کیلئےاپنا رجسٹریشن کروائے ہیں ، کوویڈ کے مدِنظر احتیاطی تدابیراختیارکئے جارہے ہیں۔اگست 28 کو بیالوجی اور میاتھس کا امتحان ہوگا،جبکہ 29 اگست کو فزکس اور کیمسٹری کا امتحان لیا جا ئیگا ، جبکہ30 اگست کو ہورا ناڈو اور سرحدی علاقوں کے طلباء کیلئے امتحان لیاجائیگا۔530امتحانی مراکز میں سے 86 امتحانی مراکز بنگلورو میں ہیں،جبکہ444 امتحانی مراکز مختلف اضلاع میں ہیں۔ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنر کو اُس ضلع کے اسسٹنٹ کمشنر کا درجہ دیکرامتحان کا ابزرور بنایا گیا ہے ۔مزید انہوں نے کہاکہ امتحان کے دن محکمہ پولیس کا بھی تعائون لیاگیا ہے ، 530 ابزرور ، 1060 اسکواڈ کے اراکین، 8409 سوپروائزر اور20415 اہلکاروں کو سی ای ٹی کی ڈیوٹی کیلئے لیاگیا ہے ۔ امتحان کے دوران تمام طلباء کو لازمی طور پر حاضری دینی ہوگی،او ایم آرجوابی پرچہ میں طلباء کو اپنا نام لکھنا ہوگا،سی ای ٹی نمبر لکھنا ہوگا اورسوالیہ پرچہ کا ورژن کوڈ لکھنا ہوگا۔او ایم آر جوابی پرچہ میں سوالیہ پرچے کانمبرلکھنا ہوگا اور سوالات کا پرچہ و جوابات کے پرچے کا نمبر ایک جیساہےیانہیں اس کا جائزہ لینا ہوگا ۔ امتحان کے دوران طلباء کو کسی بھی طرح کی گھڑی،موبائل ، ٹیاب لیٹ،کیالکولیٹر نہیں لیاجاسکتے۔امتحان میں داخل ہوتے وقت طلباء اپنے ساتھ شناختی کارڈ کولازمی طو رپر لے جانا ہو گا ۔ آدھار کارڈ،کالج آئی ڈی کارڈ،بس پاس، پاسپورٹ ، پان کارڈ یا پھر پی یو سی کےامتحان کا ہال ٹکٹ بھی لے جایا سکتاہے۔