وی آئی ایس ایل بچانے کیلئے بھدراوتی بند کامیاب

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
بھدراوتی:۔ریاست کے معروف کارخانوں میں شمارہونےوالے وی آئی ایس ایل کارخانے کوبچانے کیلئے آج بھدراوتی کی مختلف تنظیموں،سیاسی جماعتوں اور اداروں کی جانب سے بھدراوتی بند کا فیصلہ لیاگیاتھا جس کا صد فیصداثر دیکھنے کو ملا۔آج صبح سے ہی بازار،ہوٹل بند رہے،اسپتال اور میڈیکل شاپ بند سے باہر رہے،جبکہ فٹ پاتھ کے تاجران اور چھوٹے کاروباریوں نے بھی اس بندمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔جئے شری سرکل، انڈرپاس،بائی پاس روڈ،بس اسٹانڈ کے پاس احتجاجیوں نے ٹائرجلاکر اپنے احتجاج کا اظہارکیا۔دوپہر تین بجے احتجاجیوں نے وی آئی ایس ایل کارخانے کو بچانے کیلئے تحصیلدارکو ریاستی حکومت کو میمورنڈم پیش کیا۔وہیں دوسری جانب آج بھدراوتی میں میونسپل کے نائب صدر کا انتخاب ہورہاتھا،کانگریس پارٹی کے18 نشستوں کے ذریعے کانگریس کی سروا منگلا بھیرپا ،نائب صدرکیلئے عرضی دے چکی تھیں،مگر مزدور یونین کے لیڈروں نے اس انتخاب کو روکنے کا مطالبہ کیا،جس کی وجہ سے آج یہ انتخاب نہیں ہوپایا۔بھدراوتی میں ہوئے اس احتجاج کا سیدھا اثر آنےوالے اسمبلی و پارلیمانی انتخابات پر بھی پڑسکتاہے۔