کے پی سی سی رکن وائی ایچ ناگراج سمیت متعددافراد جے ڈی ایس میں شامل

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔جے ڈی ایس پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ بدستورجاری ہے،جس میں اب تک سینکڑوں کی تعداد میں مختلف پارٹیوں کے کارکنان اور لیڈران نے شیمولیت اختیارکرتے ہوئے دوسری سیاسی پارٹیوں کو خیرآباد کہہ دیاہے۔اسی طرح آج کرناٹکا پردیش کانگریس کے رکن وائی ایچ ناگراج سمیت بی جے پی اور کانگریس کے لیڈران نےجے ڈی ایس کے ضلعی صدر ایم سری کانت اور شیموگہ اسمبلی حلقے سے جے ڈی ایس کے امیدوار آئینور منجوناتھ کی موجودگی میں شمولیت اختیارکی ہے۔اس موقع پر جے ڈی ایس کے ضلعی صدر ایم سری کانت نے بات کرتے ہوئے کہاکہشیموگہ میں امن وامان بحال رکھنے اورشیموگہ کو ترقی کی طرف گامزن کرنے کیلئے دیگر پارٹیوں سے جے ڈی ایس میں شمولیت اختیارکی جارہی ہے جوکہ یہ خوش آئند بات ہے، یہ الیکشن پچھلے انتخابات کی طرح نہیں ہونگے کیونکہ جے ڈی ایس کی جانب سے جیت کی حکمت عملی پر کام کیا جا رہا ہے۔جےڈی ایس امیدوار آئینورمنجوناتھ نے کہاکہ ہماری جیت کا اعتماد بڑھ رہا ہے، یہ سچ ہے کہ ہم اگلے نمبر پر ہیں اور اس بار حیران کن نتائج سامنے آئینگے ۔آئینورمنجوناتھ نے کہاکہ بدعنوانی کرنےوالی سیاسی پارٹیوں کیلئے اس بارکا الیکشن منہ پر طمانچہ ہوگا۔ کانگریس کے پاس کوئی لوگ نہیں ہیں،کیونکہ پچھلے دنوں کانگریس کے قومی صدرملیکارجناکھرگے کی شیموگہ آمد کے دوران ان کااستقبال کرنے کیلئے عوام کی بھیڑ موجودنہیں تھی،جس کا مطلب یہ ہے کہ کانگریس میں کارکنان و لیڈران کی کمی ہے۔جے ڈی ایس میں شامل ہونےوالے وائی ایچ ناگراج نے بات کرتے ہوئے کہاکہ آئینورمنجوناتھ شیموگہ کے امن کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں اور ہمارا مقصدبھی یہی ہے کہ شیموگہ میں امن وامان بحال رہے جس کیلئے میں نے جے ڈی ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔مزید انہوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی میں وفاداروں کی کوئی قیمت نہیں ہے۔ اور اس بار بی جے پی کو ہرانا ہےاور کانگریس پارٹی بی جے پی کو شکست دینے کی طاقت کھو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار آئینورمنجوناتھ کی تاریخی جیت ہوگی ۔