لینڈ سلائیڈنگ رپورٹ کی بنیاد پراقدام اٹھائیں:آننت ہیگڑے

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:(انقلاب نیوزبیورو):۔ ضلع میں بھاری بارش کی وجہ سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے بارے میں ماہرین سے مشاورت کرتے ہوئےپہلے ہی وزیر اعلیٰ کو پیش کی گئی رپورٹ کی بنیاد پر ضروری کارروائی کرنے کی ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے۔ان باتوں کا اظہار کرناٹکا بائیو ڈائیورسٹی بورڈ کے چیئرمین آننت ہیگڑےنے کیا ہے۔ انہوں نے آج ڈپٹی کمشنر دفتر میں ریونیو جنگلات کی کٹائی ، جنگلات کا تحفظ،تالابوں پر قبضہ جات اور لینڈ سلائیڈنگ کے بارے میںڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کونچینا ہلی جنگلات کے تحفظ کیلئے جنگلات کے عہدیداروں کو خصوصی منصوبہ تشکیل کرتے ہوئے اس پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت دی۔اسی طرح راگی گڈہ میں 15 ایکر پر پھیلے ہوئے احاطے کو جنگلاتی علاقےمیں تبدیل کرنے اوراسکے مناسب نفاذ کے تعلق سے اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں پہلے سے جاری بائیو ڈائیورسٹی کے تعلق سے بیداری مہم کوعوامی سطح پر بہترین ردعمل سامنے آرہا اس بات کی ہمیں تسلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سورب تعلقے میں 16 ستمبر کو اس سلسلے میں خصوصی پروگرام کا انعقاد کرنے کا ارادہ کیا گیا ہے۔ مزید ساگر تعلقے کے بومتی، ملا اور ناڈاکلسی گائوں کے حدود میں ریوینو جنگلاتی علاقہ تباہ ہورہا ہے ایسی شکایتیں موصول ہوئی ہیں ۔ اسکے تحفظ کیلئے فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ناجائزہ قبضہ جات کو ہٹانے کے بارے میں مناسب اقدامات اٹھانے پر ڈپٹی کمشنر کومشورہ دیا۔ڈپٹی کمشنر کے بی شیوکمار نےمعلومات دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی تالابوں کے قبضہ جات اور تالابوںکے سروے کرنےکیلئے ضلع کے تمام تحصیلداروں کو ہدایت کی گئی ہے۔ ایک ہدف رکھا گیا ہےاور ضرورت پڑھنے پر قبضہ جات علاقے کا خود جائزہ لیتے ہوئے مرحلہ وار اقدامات اٹھایا جارہا ہے اور قصورواروں کے خلاف مقدمے دائر کئے جانے کی اطلاع دی ۔