بغیر حکم کسانوں کو حق پتر دینے کا مطالبہ

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:(انقلاب نیوزبیورو):بغیر حکم زمینات پر کاشتکاری کررہے کسانوں کو حق پتر دینے سمیت دیگر مختلف مطالبات کو پورا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملناڈ ورائترا ہوراٹا سمیتی نے آج ڈپٹی کمشنردفتر کے بالمقابل احتجاج کیاگیا۔ بھدراوتی تعلقہ کےہولے ہنور قریہ کے متعدد گراموں میں کسانوں کی زمینات کو پوڈی سمیت حق پتردینے کیلئے پچھلے کئی سالوں سے احتجاجات اورمطالبات کئے جارہے ہیں۔ لیکن اب تک اسکا کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے اورنہ ہی کوئی نتیجہ نکلا ہے ۔ کہتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا۔ شراوتی متاثرہ کسانوں کی بازآباد کاری کی جانی چاہئے۔ مزید الزام لگایا کہ کئی دیہاتوں میںبغیر حکم کسانوں کو حق پتر سے محروم کیا گیا ہے، کھاتوں کی منتقلی نہیں ہوئی، گومالاکی زمین کو پوڈی نہیں کی گئی ہے، جوائنٹ سروے نہیں ہوا ہے۔ اسطرح کئی مسائل ہیں جو اب تک حل نہیں ہوئے ہیں۔ ان تمام مسائل کو فوراً حل کرتے ہوئے کسانوں کوراحت پہنچانے پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر ملناڈ رائترا ہوراٹا سمیتی کے کنوینئر تینا شرنیواس، ہولے ہنور بلاک کانگریس سمیتی کے صدر ہنومنتو، سکریٹری ناگراج، کرشناجی رائو، انناملئی، کرشنپا، ونئے وغیرہ موجودتھے۔