صفورانساءکا بہترین معلمہ کا ایوارڈ

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:(انقلاب نیوزبیورو):۔محکمہ تعلیم عامہ میں پچھلے کئی سالوں سے خدمات انجام دے رہیں صفورانساء کو اس دفعہ شیموگہ ضلعی سطح کی بہترین معلمہ کاایوارڈ دیاجارہاہے۔معلمہ صفورانساء اس وقت گورنمنٹ ہائر پرائمری اسکول،لشکر محلہ،شیموگہ میں بطور معاون معلمہ خدمات انجام دے رہی ہیں ۔پورے ضلع سے صرف ایک ہی مسلم خاتون معلمہ کو اس ایوارڈکیلئے منتخب کیاگیاہے۔پانچ ستمبر کویوم اساتذہ کے موقع پر انہیں یہ ایوارڈ دیاجائیگا۔