چتردرگہ: ضلع کے ہریور میں مسجد سے لوٹ رہے ایک نمازی پر سنگھ پریوار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے جان لیوا حملہ کیا ہے۔ جس کے بعس زخمی شخص کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ چتردرگہ کے یس پی پرشورام نے اس سلسلے میں نامہ نگاروں کو تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ سمیع اللہ (37 ) کل ایک چکن کی دوکان پر کھڑے ہوئے تھے اس دوران نوتن(22) نامی شخص انہیں گھورنے لگا، اس پر سمیع اللہ نے گھورنے کی وجہ دریافت کی تو نوتن نے انکے ساتھ گالی گلوچ کی تھی۔ اسی دوران جب نماز ادا کرنے کے بعد سمیع اللہ مسجد سے واپس لوٹ رہے تھے تو نوتن نے ان پر چاقو سے حملہ کیا جسکی وجہ سے سمیع اللہ کو شدید چوٹیں آئی۔ موقع پر موجود لوگوں نے انہیں بچاکر اسپتال میں داخل کروایا ہے جبکہ نوتن کو پولیس نے اس معاملے میں گرفتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں بھیجا ہے۔ یس پی نے مزید بتایا کہ یہ معاملہ ذاتی رنجش کا ہے باوجود اسکے سمیع اللہ کے دئے گئے بیان کے مطابق تحقیقات کی جارہی ہے۔ سمیع اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نوتن کا تعلق سنگھ پریوار سے ہے اور ان نے مذہبی تعصب کی بنیاد پر یہ حملہ کیا ہے۔
