شیموگہ:۔میری تائیدمیں پوری کانگریس کھڑی ہوئی ہے اور میری جیت کیلئے جدوجہد ہورہی ہے۔اس بات کااظہار شیموگہ اسمبلی حلقے کے کانگریس امیدوار ایچ سی یوگیش نے کیا ہے۔انہوں نےروزنامہ آج کاانقلاب کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ میں کانگریس کے مختلف عہدوں پر فائز رہ چکاہے،میری بنیاد کانگریس کے این ایس یو آئی سے رہی ہے،اس لئے مجھے کانگریس نے اس مرتبہ ایم ایل اے کی ٹکٹ دی ہے۔انہوں نے اپنے انٹرویومیں بتایا کہ کانگریس پارٹی میں جو لوگ شروع سے رہے ہیں وہ میرے ساتھ ہیں اور جو لوگ بیچ میں آئے ہیں وہی پارٹی چھوڑکر جارہے ہیں۔کانگریس پارٹی میں ٹکٹ لینے کیلئے سب لڑائی کرتے ہیں لیکن الیکشن سب مل کر تے ہیں۔مجھے ہرانے کیلئے کوئی کام نہیں کررہاہے،کیونکہ اے آئی سی سی کے ذمہ داران اس پورے الیکشن کی سرگرمیوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔جب ان سے پوچھاگیاکہ آپ کی تائیدمیں ریاستی وقومی سطح کے لیڈران کام کیوں نہیں کررہے ہیں؟تو انہوں نے بتایاکہ ہماری پارٹی کے ہر لیڈرکیلئے الگ الگ ذمہ داری دی گئی ہے،اس ذمہ داری کے مطابق کانگریس کے قومی صدر ملیکارجنا کھرگےنے میری تائیدمیں ووٹ مانگے ہیں۔اس وقت مختلف سماج اور مذاہب کے لوگ میری تائیدمیں اُتررہے ہیں،خصوصاً لنگایت سماج کے ووٹران میری تائیدمیں ہیں۔میں نے لنگایت مذہب کے لوگوں کیلئے بہت کام کیاہے ، بسویشورا کے مجسمے کو شیموگہ میں نصب کرنے کی پوری کوشش کی ہے۔ جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ آپ نے اب تک حجاب، اذان جیسے معاملات پر کیوں آوازنہیں اٹھائی توانہوں نے یوگیش سیکولرہے،میرے وارڈمیں میں نےسنگولی رائنا کا مجسمہ نصب کیاہے،سنگولی رائنا ایک سیکولر لیڈر ہے ۔ مائناریٹی لوگ مجھ سے اور میرے بابا بہت اُمید رکھتے ہیں،رام مندر کے فیصلے پر بانٹی گئی مٹھائی کے تعلق سے انہوں نے جواب دیاکہ رام مندر کا فیصلہ آنے کے بعد یوتھ کانگریس کی جانب سے ایک جشن منایاجارہاتھا،ہر کوئی اپنے اپنے بھگوان کو مانتے ہیں۔سپریم کورٹ کے فیصلے کا ہم استقبال کرینگے، سپریم کورٹ کے فیصلے پریوتھ کانگریس کے نوجوان نعرے لگا رہے تھے تو میں بھی اُس میں شامل ہوا تھا ،اگر میں فیصلہ ہونے سے پہلے مٹھائی تقسیم کرتاتو اس پر تبصرہ کیاجاسکتاتھا،لیکن یہ فیصلہ ہونے کے بعد مٹھائی تقسیم ہوئی ہے۔مزید انہوں نے کہاکہ میں نے مختلف سماج کے لوگوں کیلئے کام کیاہے،میں بے داغ ہوں۔مسلمانوں کے ملی مسائل پر خاموشی اختیارکئے جانے کے سوال پر انہوں نے کہاکہ یوگیش اب تک کچھ بھی نہیں تھا اس لئے خاموش تھا ،ہماری پارٹی میں مختلف مرحلوں میں لیڈران ہیں ،وہی ان مسائل پر بات کرینگے۔انہوں نے کہاکہ اس دفعہ میرے لئے کامیابی کے روشن امکانات ہیں،میں سبھی سے گزار ش کرتاہوں کہ مجھے ووٹ دیکر کامیاب کریں۔
