معلم ذاکر حسین کو اے ایم پی نے دیا قومی سطح کاایوارڈ

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر نیشنل نیوز
شیموگہ:(انقلاب نیوزبیورو):۔اسوسیشن آف مسلم پروفیشنلس کی جانب سے یوم اساتذہ کے موقع پر ملک بھر کے مختلف ریاستوں کے اساتذہ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئےانہیں اعزاز سے نوازنے کیلئے پیش رفت کی گئی ہے۔امسال یوم اساتذہ کے موقع پر5/اساتذہ کیلئےمنتخب کیاگیاتھاجس میں شیموگہ ضلع کے ساگر بلاک ایجوکیشن سیکٹرمیں خدمات انجام دینے والےای سی او ذاکر حسین کوبھی ایوارڈ سے نوازاگیاہے۔ای سی او ذاکر حسین اس سے قبل بھدراوتی میں بطور معلم خدمات انجام دے چکے ہیں اور شیموگہ میں بھی ای سی اوکے عہدے پرفائز رہے۔فی الوقت وہ ساگر بلاک ایجوکیشن آفیس میں بطور ای سی او خدمات انجام دے رہے ہیں۔اسوسیشن آف مسلم پروفیشنلس نے ای سی او ذاکر حسین کے علاوہ دیگر ریاستوں کے 4 اساتذہ کو بھی ایوارڈ نوازاہے،جبکہ الامین تحریک کے بانی وروح رواں مرحوم ڈاکٹر ممتازعلی خان کو لائف ٹائم اچیوئمنٹ ایوارڈ سے نوازاگیاہے۔