سرکاری سہولیات دوسروں تک پہنچانا بھی خدمت خلق ہے: مدثر احمد

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:(انقلاب نیوزبیورو):۔حکومت کی جانب سے کئی منصوبے جاری کئے جاتے ہیں لیکن ان منصوبوں کے تعلق سے لوگوں میں بیداری نہ ہونے کے سبب وہ سرکاری سہولیات سے محروم ہوجاتے ہیں ۔ اس لئے ہماری ذمہ داری ہونی چاہئے کہ مستحق افراد کو سرکاری سہولیات کے تعلق سے واقف کرانااورانہیں اسکا فائدہ پہنچانا بھی خدمت خلق ہے۔ اس بات کا اظہار روزنامہ آج کا انقلاب کے ایڈیٹر مدثر احمد نے کیا ہے۔ انہوں نے یہاں کے بلڈنگ کنسٹرکشن ورکرس اسوسیشن اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کےا شتراک سے منعقدہ تغذیہ بخش ادویات و اناج کی تقسیم کی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے کئی منصوبے جاری کئے جاتے ہیں لیکن اس کا فائدہ عام لوگوں کو نہیں ملتا ، کئی منصوبے تو لوگ سن کر بھی نہیں رہتے اوربعض لوگوں کوان منصوبوں کی آڑ میں دلال ٹھگتے ہیں۔ ایسے میں این جی اوز،کی ذمہ داری ہے کہ وہ مستحق افراد کی مدد کریں اور انکی رہنمائی کریں۔ اس موقع پر مجلس اتحاد المسلمین کے داونگیرہ انچارج محمد شعیب کہا کہ جب سے دنیا بنی ہے اس وقت سے اب تک مزدوروں کا استحصال ہوتا رہا ہے جب تک مزدور اپنے حق کیلئے نہیں لڑتےاس وقت تک ظلم کا سلسلہ چلتاہی رہتا ہے ، مزدوروں کو چاہئے کہ وہ اپنے حقوق کی لڑائی لڑیں، حکومت سے جو سہولتیں ملتی ہیں اسے عیب نہ سمجھیں کیونکہ یہ عوام کا ہی پیسہ ہے۔ عوام کے ٹیکس سے ہی حکومتیں فائدہ پہنچاتی ہیں۔ اس دوران جلسہ کی نظامت کنسٹرکشن ورکرس اسوسیشن کے کنوئنر عبیداللہ بیلگاوی نے انجام دی، جبکہ مہمانان کے طور پرسماجی کارکن امتیاز احمد وغیرہ موجودتھے۔