پولیس کانسٹیبل اور ایس آئی کی آسامیوں کیلئے عرضیاں مطلوب

اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر نمایاں
بنگلورو:۔کرناٹک اسٹیٹ پولیس نے کانسٹیبل اور سب انسپکٹر کے تقررات کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔عرضی دینےکا سلسلہ شروع ہوچکاہے اور عرضی کو آن لائن دینا ہوگا،عرضی دینے کی آخری تاریخ29 ستمبر 2021 مقرر کی گئی ہے۔ تقررات 100 خالی عہدوں پر کی جائے گی۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقررات کھیلوں کے کوٹے کے تحت کی گئی ہے۔عہدوں کی تعداد:۔کانسٹیبل – 50 پوسٹ۔سب انسپکٹر – 20 پوسٹ۔کانسٹیبل کے عہدوں کیلئےدرخواست دینے والے امیدواروں کا 12 ویں پاس ہونا ضروری ہے۔ ساتھ ہی سب انسپکٹر کے عہدوں کیلئے درخواست دینے والے امیدوار کو گریجویشن کاپاس ہونا لازمی ہے۔ ان دونوں عہدوں کے لیے امیدوار کو متعلقہ کھیل میں قومی یا بین الاقوامی مقابلے میں حصہ لینا چاہیے۔ کھیلوں کی اہلیت سے متعلق مزید معلومات کے لیے امیدوار سرکاری نوٹیفکیشن جاری کر سکتے ہیں۔کانسٹیبل کے عہدوں کے لیے درخواست دینے والے امیدوار کی عمر 19 سال سے 25 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔ جبکہ سب انسپکٹر کے عہدے کے لیے امیدوار کی عمر 21 سال سے 28 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔کانسٹیبل کے عہدے کے لیے جنرل اور او بی سی کیٹیگری کے امیدواروں کو 400 روپے اور ایس سی اور ایس ٹی کیٹیگری کے امیدواروں کو 200 روپے درخواست فیس ادا کرنی ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ، ایس آئی پوسٹ کے لیے درخواست کی فیس جنرل اور او بی سی کیٹیگری کے لیے 500 روپے اور ایس سی اور ایس ٹی کیٹیگری کے لیے 250 روپے مقرر کی گئی ہے۔امیدواروں کا انتخاب ان پوسٹوں پر تحریری ٹیسٹ،فزیکل کارکردگی ٹیسٹ (پی ای ٹی)،فزیکل معیاری ٹیسٹ (پی ایس ٹی) کی بنیاد پر کیا جائے گا۔درخواست فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ – 1 اکتوبر 2021 ہے۔عرضی دینے کیلئے اس ویب سائٹ پر آن لائن کے ذریعے عرضی دے سکتے ہیں۔  ksp.gov.in