شیموگہ:۔کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کی طرف سے 8جنوری کوچتردرگہ میں ایس سی ایس ٹی کاخصوصی سملین منعقد کیاجائے گا جس میں پانچ لاکھ افراد شرکت کریں گے سابق نائب وزیراعلیٰ جی پرمیشور نے یہ بات کہی۔چہارشبہ کوپارٹی دفتر میں طلب کردہ اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ ریاستی بی جے پی حکومت میں ان طبقات کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے سملین کامقصد حکومت کی ناکامیاں اور ناانصافیوں سے ان طبقات کوآگاہ کیاجائے گا بی جے پی حکومت نے ان طبقات کو قومی دھارے سے دوررکھا انہوں نے مزید کہاکہ بی جے پی حکومت کی طرف سے جو ناانصافی کی گئی ہے ان تمام کی چارج شٹ تیار کی گئی آنے والے دنوں دیگرطبقات کے ساتھ ہوئی ناانصافیو ں کے معاملہ پرچارج شٹ تیار کی جائے گی ریاستی حکومت میں گنگا کلینان اسکیم اور دیگر ڈیولپمنٹ بورڈ کے لئے مختص فنڈ میں بدعنوانیاں ہوئی ہیں ۔حکومت نے جووعدہ کئے تھے پورا نہیں کیاہے سداشیوا کمیشن رپورٹ کوجاری کرنے کامطالبہ کرنے والے گیارہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کرمنل مقدمہ درج کیاگیاہے ہماری سرکار نے بیرونی ملک میں اعلیٰ تعلیم کرنے والے طلبا کو اسکالرشب دیاکرتی تھی موجودہ حکومت نے اس سکیم کو بند کردیاہے۔ایس سی ایس ٹی ریزرویشن کے تحت کرناٹک میں90ہزار اسامیاں خالی ہیں۔مزید کہاکہ بی جے پی ملک کے دستور کوتبدیل کرنے پرتلی ہوئی ہے اس معاملہ پر بی جے پی کہ کسی بھی لیڈرنے وضاحت پیش نہیں کی ہے۔ملک میں خواتین پرظلم اور دیگر معاملات میں اضافہ ہورہاہے اس موقع پرسابق وزیر مہادیواپرساد۔سابق رکن اسمبلی کے بی پرسناکمار۔بیلور گوپال کرشنا۔ساوتھ بلاک صدر کلیم پاشاہ۔ضلع صدر ایچ ایس سندریش۔چندرپا اور دیگر لیڈران موجودتھے۔
