شیموگہ:۔شیموگہ ضلع کورٹ میں مختلف عہدوں کیلئے عرضیاں طلب کی گئی ہیں۔پی ون (جوان) کے28 عہدوں کیلئےیہ عرضیاں طلب ہوئی ہیں،ساتھ ہی ساتھ کلرک کے 5 عہدوں کیلئے بھی عرضیاں طلب کی گئی ہیں۔ایس ایس ایل سی میں پاس ہوناضروری ہےاور عمرکی حد18 تا35 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔2بی زمرے کے امیدوارکی عمر38 سال تک کی حد مقررکی گئی ہے۔جوان کیلئے بتدائی تنخواہ17 ہزار روپئے سے لیکر24600 بیسک ہوگی،وہیں کلرک کیلئے1950 روپئے سے لیکر37900 روپئے بیسک ہوگی۔عرضی کا نمونہshivamogga.dcourts.gov.inسے حاصل کیا جاسکتاہےیاپھر مزید معلومات کیلئےkarnatakahelp.inپر بھی لاگن کیاجاسکتاہے۔عرضی دینے کی آخری تاریخ16 جنوری2024 ہے۔
