مسجد لبابین چکمگلور کی جانب سے غریبوں ، بیوائوں ، معذوروں میں ماہانہ وظیفے کی تقسیم

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
چکمگلورو:(انقلاب نیوزبیورو):۔ شہر کی قدیم مسجد لبابین ۔ ایم۔ جی روڈ چکمگلور کی نئی انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے 100 غریبوں، ومستحق بیوائوں میں تیس ہزار روپیوں کا وظیفہ تقسیم کیا گیا ، جو ہر ماہ دیا جاتا ہے۔ غریبوں میں یہ وظیفہ 2013 سے دیا جارہا ہے۔ مگر سابقہ اڈمنسٹر کی غلطی اوربے توجہی کی بنا پر 20 ماہ وظیفہ روک دیا گیا تھا۔ مگر پھر نئی انتظامیہ کمیٹی نے پھر سے وظیفہ جاری کیا ہے۔ اس موقع پر مسجد کے متولی آراے سلیم ، مقصود ، سکریٹری احمد کے علاوہ مسجد کمیٹی کے تمام اراکین حاضر تھے۔