آن لائن جوے پر پابندی ، قصورواروں کو 1 لاکھ کا جرمانہ ہوگی 3 سال کی سزا

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

بنگلورو: (انقلاب نیوزبیورو):۔ریاست میں آن لائن موبائل ایپ کے ذریعہ سے کھیلے جانےوالے جوے پر پابندی لگانے کیلئے کرناٹکا پولیس ایکٹ 2020-21 کوآج اسمبلی میں منظور کرلیا گیا ہے۔ آج ودھان سبھا میں وزیر داخلہ ارگاگیانیندر نے قانون کو پیش کرتے ہوئے بتایا کہ آن لائن جوااور بیٹنگ کو ختم کرنے کیلئے حکومت نے فیصلہ لیا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس ایکٹ میں ترمیم لانا ضروری تھا۔ پیسوں کا استعمال کرتے ہوئے کسی بھی الیکٹرانک آلے کے ذریعہ جوا کھیلنا اب ریاست میں ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ جو لوگ اس قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں ان پر 1 لاکھ روپئے کا جرمانہ اور3 سال کی سزا ہوگی۔