بنگلورو:۔کسی دورمیں ایودھیا میں رام مندربنانے کی بات کہی جاتی تھی تو لوگ ہنسا کرتے تھے،اب لوگوں کی ہنسی کو بی جے پی نے رام مندر بنا کر بند کردیاہے،بابری مسجد کی جگہ رام مندربنایاگیاہے،اسی طرح سے ایک روز بھارت میں بھگواجھنڈا قومی جھنڈا بن جائیگا۔اس بات کااظہار ریاستی وزیر کے ایس ایشورپانے کیاہے۔انہوں نے آج ایک متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہاکہ کیسری شال دنیا میں کہیں بھی لہرائینگے،اس سے پہلے رام چندر اور ماروتی کیسری پرچم کا استعمال کررہے تھے،اب یہ قومی پرچم بن چکاہے،اب ملک میں کبھی بھی ہم بھگوا پرچم لہرانے کیلئے تیارہیں۔انہوں نے کہاکہ آنے والے دنوں میں ہر ایک کو اس پرچم کا احترام کرنا پڑیگا۔
