شیموگہ:۔ضلع کے سورب تعلقہ کے آنوٹی میں میسکام کا ایک انجینئررشوت لیتے ہوئے لوکاآیکتہ کے جال میں پھنس گیاہے۔پردیپ نامی الیکٹرایکل کنٹراکٹر نےمیسکام میں غیر قانونی پمپ سٹ کنکشن کو قانونی درجہ دینےکیلئے میسکام سے ورک آرڈرحاصل کرنے کیلئے عرضی دی تھی،اس کیلئے میسکام کا اسسٹنٹ ایکزیکٹیو انجینئر رمیش نے20 ہزارروپئے کی رشوت مانگی تھی،رشوت خوری کے خلاف کنٹراکٹر پردیپ نے شیموگہ لوکاآیکتہ پولیس تھانے میں معاملہ درج کروایاتھا ۔اطلاع پاکر لوکاآیکتہ کے انسپکٹر سریش نے رمیش کے خلاف جال بچھایااور اسے 20 ہزار روپئے کی رشوت لیتے ہوئے گرفتارکیا۔انجینئرکے خلاف معاملہ درج کرتے ہوئے اس کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔
