دہلی:۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے ان اضلاع کے افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی جہاں کووڈ-19 کے کم ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ اس میٹنگ میں ایسے تمام اضلاع شامل تھے جہاں کورونا ویکسین کی پہلی خوراک کی کوریج 50 فیصد سے کم اور دوسری خوراک کی اس سے بھی کم ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے ملک میں صد فیصد ٹیکہ کاری کے ہدف کے ساتھ’’ہر گھر ٹیکہ، گھر گھر ٹیکہ‘‘مہم شروع کی ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ان تمام گھروں کے دروازے کھٹکھٹائے جائیں جہاں لوگوں کو اب بھی دوہری خوراک کا حصول نہیں ہوا ہے۔ اب تک، آپ نے لوگوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کے مراکز میں آنے اور محفوظ ویکسینیشن کروانے کا انتظام کیا ہے۔ ہمیں اب ’ہر گھر ٹیکہ، گھر گھر ٹیکہ‘ کے جذبے کے ساتھ ہر گھر میں جانا ہوگا۔
