ہبلی:(انقلاب نیوزبیورو):۔پولیس کی جانب سے جرائم کی تفتیش اور تحقیقات کو جلدازجلد مکمل کرنے کیلئے ریاست کے6/اضلاع میں فارنسک سائنس لیاب کو عمل میں لانے کی بات وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے کہی ہے۔انہوں نے یہاں کےبانتی کٹے کے قصبہ ٹائون پولیس تھانے،سائوتھ ٹرافک پولیس اسٹیشن،النوار پولیس اسٹیشن،ڈسٹرکٹ آرمڈ ریزرو پولیس کے ہیڈ آفیس اور36/پولیس کواٹرس کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہاکہ ریاست میں6/ایف ایس ایل پولیس تھانوں کاقیام کرنے کے تعلق سے مرکزی وزیر برائے وزارت داخلہ امیت شاہ سے گفتگوکی گئی ہے۔ریاست کے گلبرگہ،ہبلی دھارواڑ،میسوراور دیگر اہم شہرمیں ایف ایس ایل کا قیام کیاجائیگا۔پونے کے کھڑک واسلا میں جس طرح سے نیشنل ڈیفنس اکاڈمی کا تربیتی مرکزہے،اسی طرز پر ریاست میں افسروں کی تربیت کیلئے الگ سے تربیتی مرکز کا قیام کیاجائیگا۔آفیسر آن کرائم سین کی بنیاد پر ریاست میں پہلی دفعہ افسروں کی تقرری کی جارہی ہے،اس کیلئے ریاست کیلئے16 ہزار پولیس کانسٹیبلوں کی تقرری کی جائیگی۔وزیر اعلیٰ نے مزیدبتایاکہ ڈی وائی ایس پی اور اُن سے اعلیٰ سطح کے افسروں کو صرف دفاتر اور انتظامیائی امور کے کام وکاج کو چھوڑکر تھانوں کا جائزہ لینے،ٹرافک کے نظام کوبہتر بنانے کے تعلق سے جائزہ لینے کی ذمہ داری بھی ہے،اُسے انجام دینے کیلئےفوری طور پر احکامات جاری کئے جائینگے۔
