رسول مارکیٹ میں جائزہ لینے کیلئے پہنچی مئیر

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:شہر رسول مارکیٹ میں آج صبح مئیر سونیتا انپانے یہاں کا جائزہ لیتے ہوئے دکانداروں کی جانب سےبے کارچیزوں کو راستے کے درمیان ڈالے جانے پر سخت آگاہی دی۔ بے فضول چیزیں جیسے لوہا، بس اورکار کے ناکارہ حصے جیسی کئی چیزیں اس علاقے میں عام لوگوں کی چلنے پھرنے والی جگہ پر ہی پھینکا ہوا دیکھ کر مئیر نے کافی غصہ کا اظہار کیا ہے فوراً ان چیزوں کو راستے کے درمیان سے ہٹانے پر انتباہ کیا۔مئیر کی آگاہی پر دکانداروں نے بھی اگلے ایک ہفتے میں سامان کوخالی کرکے سڑک کو کشادہ کرنے کی بات کہی ہے۔ مئیر کے اس قدم سے عوام میں یہ باتیں تو ضروری سنائی دے رہی ہیں کہ مئیر اپنا کام منفرد طریقے سے کررہی ہیں۔ کسی کی بھی بات پر توجہ دئے بغیر ، افسران اور دیگر اہلکاروں کو لیکر خود ہی فیلڈ میں اُترنا اپنے آپ میں ایک قابل تعریف عمل ہے۔ انکے اس عمل سےمئیر کیلئےعوام کا یقین بڑھ رہا ہے۔ اس کارروائی میںمئیر کے ہمراہ ڈپٹی مئیر گنی شنکر، کے وی انپا، استھائی سمیتی صدر دھیراج وغیرہ موجودتھے۔