بنگلورو:۔کرناٹک میں کرناٹکا پولیس نے سال2019سے2021 کے درمیان 660 کروڑ روپئے جرمانے کے طو رپر وصول کئے ہیں۔سال2021 میں ٹرافک جرمانے کی رقم265کروڑ روپئے تھے،جس میں سے140 کروڑ روپئے صرف بنگلورو شہرکے ہیں ۔بنگلورومیں موٹر وہیکل ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے89.1 کروڑروپئے وصول کئے ہیں،اس کے بعد سال2020 میں99.5اورسا ل 2021 میں 140.4کروڑروپئے وصول کئے ہیں۔ایک سوال پر محکمہ پولیس نے جواب دیاکہ اس رقم کو محکمہ پولیس کے محکمے کے اخراجات کیلئے استعمال کرتی ہے جس میں سگنل لائٹ کی مرمت،سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب،انٹرسیکٹر،پٹرولنگ وہیکل اورڈیجیٹل معاونت کیلئے بھی استعمال کئے جاتے ہیں،ساتھ ہی ساتھ بیداری مہم کیلئے بھی اس رقم کااستعمال ہوتاہے۔
