پشاور: نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا، 30 افراد جاں بحق مسجد میں دھماکہ کرنے والے کیا مسلمان ہیں ؟

انٹرنیشنل نیوز سلائیڈر
حفاظتی دستے کے اہکار جائے واردات کا معائنہ کرتے ہوئے۔۔

پشاور : پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے شہر پشاور کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 40سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں جب کہ ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق دھماکہ قصہ خوانی بازار کے علاقے کوچہ رسالدار کی مسجد میں ہوا جس میں 20 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان محمد عاصم نے کہا کہ پشاور دھماکے کے 40 کے قریب لاشوں کو ایل ار ایچ منتقل کیا گیا ہے، جبکہ زخمیوں میں بھی بیشتر شدید زخمی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر ایل آر ایچ میں ریڈ الرٹ کرتے ہوئے اضافی طبی عملے کو بلا یا گیا ہے۔کیپٹل سٹی پولیس افسر (سی سی پی او) محمد اعجاز خان نے بتایا کہ ابتدائی تفصیلات کے مطابق قصہ خوانی بازار کے کوچہ رسالدار میں مسجد میں 2 حملہ آوروں نے گھسنے کی کوشش کے دوران ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک پولیس جوان شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا جس کی حالت تشویشناک ہے۔عہدیدار کے مطابق پولیس ٹیم پر حملے کے بعد مسجد میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی اور جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارےاور ریسیکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں، اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق امدادی اہلکاروں نے 20 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کی شدت بہت زیادہ تھی جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔رپورٹس کے مطابق دھماکا مسجد کے قریب ہوا ہے، پولیس نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا ہے، علاقہ گنجان آباد ہونے کے سبب ریسکیو کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انتظامیہ نے قریبی ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنے شروع کر دیے۔وزیر اعظم عمران خان نے پشاور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب یہ سوال اٹھ رہاہے کہ جو لوگ مسجدوں میں دھماکہ کرتے ہیں اور مسلمانوں کی ہی جان لے رہے ہیں کیا وہ مسلمان ہیں اور ان کا اسلام سے کیا ناطہ ہے ؟۔ بھارت میں تو ایسے دھماکوں کے پیچھے اکثر سنگھ پریوار کا ہاتھ دیکھا گیا ہے لیکن کیا پاکستان میں بھی سنگھ پریوار کے لوگ ہیں ؟۔